دعا ہے بھارت میں ایک دن ایسی حکومت آئے جو مذاکرات سے مسائل حل کرے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں کسی بلاک کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے بھارت میں ایک دن ایسی حکومت آئے جو مذاکرات سے مسائل حل کرے، دونوں ملکوں کا مستقبل آپس میں جُڑا ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیر میں بندوق کے زور پر کبھی کامیاب نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں چین اور امریکا میں سرد مہری ختم اور فاصلے دور کر سکیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہندو انتہاپسندی پر مبنی نظریات رکھتی ہے، اس کے منفی اثرات بھارت ہی نہیں کشمیریوں پر بھی پڑ رہے ہیں، بھارت بندوق کے زور پر کشمیر میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش کی کہ بھارت سے بات چیت کریں لیکن باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، باہر بیٹھ کر کہتے ہیں پاکستان خطرناک ملک ہے، اسلامی ایٹم بم کا پروپیگنڈا بھی کیا جاتا ہے۔وزیراعظم کا تھنک ٹینکس نہ ہو تو باہر کے آئیڈیاز لینے سے اس کے غلام بن جاتے ہیں، ملک میں اس طرح کے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر