کراچی: تین بھائیوں نے بہن اور کزن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر تھانے کی حدود میں 3 بھائیوں نے بہن اور اسکے کزن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود خیرآباد میں تین سگے بھائیوں نے بہن اور اس کے کزن کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام قتل کیاگیا۔ قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت در بی بی جبکہ اسکے کزن کی شناخت مختیارعلی کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی در بی بی کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے تاہم خاتون کا کزن رات گئے در بی بی سے ملنے آتا تھا۔ جس کے باعث در بی بی کے سگے بھائیوں نے دونوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیاگیا۔ واقعہ میں ملوث دو ملزمان ظفراللہ اور اسلم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی امان اللہ تاحال فرار ہے۔ ملزم امان اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر