پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کے سلسلے میں روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

 روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی سٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اُنہوں نے کہا خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ حتمی خلا نورد کا انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا، وفاقی وزیر کل دونوں تربیت یافتہ خلا نوردوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی کی ایک نئی علامت بنے گی، یہ پاکستان کی ایسی تاریخی اُڑان ہے جو ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو خلا تک لے جائے گی۔



  تازہ ترین   
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر