ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

استنبول(نیشنل ٹائمز)ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، جس کے بعد عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تین دہائیوں سے جاری سفارتی عمل کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں امریکا کی عدم شرکت اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے فوسل فیول کے استعمال میں کمی سے متعلق تجاویز کی مخالفت شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے کانفرنس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چھوٹے جزیرہ نما ممالک نے عالمی برادری کی سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ عالمی کانفرنسیں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں تاہم قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک اب موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھوٹے بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

ماحولیاتی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی اتفاق رائے کا موجودہ نظام اصلاحات کا متقاضی ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی اہمیت برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر