ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس، ایران اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی آئے گی اور ایران کے حملوں میں شدت پیدا ہوگی، جو اب درست ثابت ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران میں اب تک 81 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے ایک سال کے عرصے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت ڈیموکریٹس کو کمزور اور غیر مؤثر سمجھتی ہے، ڈیموکریٹس اور ایران دونوں نے انتخابات تک تیل کی قیمتیں بلند رکھنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جس سے ان کے بقول یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب ایک دھوکہ تھا، امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات کے عمل کو بھی انتہائی عجیب قرار دیا۔

دوسری جانب ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے صومالی نژاد افراد کے حوالے سے دعوے کیے، ان کا کہنا تھا کہ صومالی نژاد افراد نے ریاست پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور ان میں سے تقریباً 95 فیصد کسی نہ کسی قسم کی سرکاری امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر