آئی جی پنجاب نے 3 ڈی ایس پیز کو نوکری سے فارغ کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے بے ضابطگیوں اور کرپشن پر تین ڈی ایس پیز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے سینٹرل پولیس آفس میں مختلف شکایات اور بے ضابطگیوں پر معطل کئے گئے 6ڈی ایس پیز سے وضاحت سنی۔ تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی پنجاب نے تین ڈی ایس پیز کو محکمہ سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی محمد اعجاز،فرخ سہیل سندھو اور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا گیا،ڈی ایس پی آصف حنیف، محمد اقبال اور امیر عباس کھیمتہ کے شوکاز نوٹسز کو داخل دفتر کیا گیا۔آئی جی کا اردل روم میں کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں اور پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت افسران واہلکاروں کے محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز کیاجا رہاہے اور نان پروفیشنلزم اورغفلت کے ذمہ داران کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر