کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی ، گیم صرف عمران خان کی ہے ، میں بطور وزیر داخلہ ڈیوٹی پر آیا ہوں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ وزیراعظم آ رہے ہیں یا نہیں ، نہ ہی مجھے ان کی جانب سے آنے کا کہا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں بطور وزیر داخلہ ڈیوٹی کرنے یہاں پر آیا ہوں۔ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پاکستان کی تمام عوام اور وزیراعظم پر لاگو ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے اٹارنی جنرل اس پر بہتر بیان دے سکتے ہیں ، میں قانونی ماہر نہیں ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ سارے مسائل کی ذمہ دار وزارت داخلہ نہیں ہے۔میں اس لیے آیا ہوں کہ اگر وزیراعظم عمران خان آئیں تو میں اُن کے ساتھ سپریم کورٹ جاؤں۔جو آئین و قانون کے تحت ہو گا وہی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی ، گیم صرف عمران خان کی ہے ۔ عمران خان اپنی حکومت کے پانچ سال پورے کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران کان کو آج ہی طلب کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ پہنچی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی اسٹاف بھی سپریم کورٹ کے باہر موجود تھا جبکہ سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے موبائل جیمرز بھی آن کیے گئے تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے ملاقات ہوئی جس میں خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کی سماعت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے طلبی پر وزیراعظم عمران خان نے عدالت کے احترام میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر