تحریک لبیک کے بعد انصار الاسلام پر بھی پابندی ختم

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کے سامنے جھک گئی ،محکمہ داخلہ نے بالا آخر انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔ کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی، محکمہ داخلہ نے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے ود ڈرا کر لیا ہے۔واضح رہے کہ انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی مبینہ عسکری تنظیم ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کے لئےبھیجی گئی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘کابینہ نے 6 نومبر 2021 کو داخلہ ڈویژن سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا جو رولز آف بزنس کے رول 17 ون بی اور 19 ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کے لیے بھیجی گئی تھی, کابینہ نے سمری کے پیراگراف نمبر 8 پر دی گئی تجویز کی منظوری دیدی ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر