وفاقی حکومت کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح شائع نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے ہفتہ وار حساس قیمت انڈیکس(ایس پی آئی)ڈیٹا کی ریلیز کو روکنے اور اس کے بجائے ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی)جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے 2 نومبر 2021 کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اپنے اجلاس میں کیا۔ تجزیہ کار رضا جعفری کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کا ڈیٹاشائع نہ ہونے سے عوام پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ مہنگائی ہوجانے کے بعد وفاقی ادارہ شماریات اعدادوشمار شائع کرتا ہے۔ تجزیہ کار عدنان سمیع شیخ نے کہاکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح شائع نہ ہونے سے حکومت کی ہر ہفتے سروے پر آنے والی لاگت کم ہوجائے گی اسکے علاوہ تجزیہ کار جو وفاقی ادارہ شماریات کے پلیٹ فارم پر ہر ہفتے شائع ہونے والے مہنگائی کے اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر ہر ماہ مہنگائی کی شرح اخذ کرتے تھے اب انہیں ہر ہفتے مہنگائی کا ڈیٹا دیکھنے کے لیے کوئی ایک پلیٹ فارم نہیں ملے گا جس سے ان کو ڈیٹا نکالنے میں مشکلات ہوں گی۔ماہر معاشیات عمار خان نے اس فیصلے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک خیال قرار دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت ڈیٹا پوائنٹس کو نظر انداز کر رہی ہے یا انہیں چھپا رہی ہے۔عمار خان نے لکھا کہ ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار ہمیشہ شائع ہوتے رہے ہیں چاہے وہ کتنا ہی برا، یا اچھا کیوں نہ ہو۔ کسی نہ کسی طرح یہ ہفتہ وار تعدد کے ساتھ قائم رہنا آنے والے کے مفاد کو پورا نہیں کرتا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات ملک میں معیشت کے مختلف شعبوں کے اعداد و شمار اکٹھے کرکے جاری کرتا ہے، جس میں ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین بھی شامل ہے۔ اس ادارے کے تحت پاکستان کے شہری علاقوں میں 356 اور دیہاتی علاقوں میں 244 اشیا خرونوش کی قیمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔پاکستان خوردہ اور تھوک منڈیوں میں افراط زر اور قیمت کی نقل و حرکت کی پیمائش کے لیے تین اشاریہ جات کا استعمال کرتا ہے۔ ان سب اعداد و شمار کو اکٹھا کر کے ایک اوسط نکال کر کنزیومر پرائس انڈیکس قیمتوں میں ردوبدل کی پیمائش کرتا ہے جس سے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح معلوم کی جاتی ہے۔سی پی آئی بتاتا ہے کہ صارفین کے رویے یا اشیا کے معیار میں ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر زندگی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کمی واقع ہوئی ہے۔حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی)کو مختصر وقفوں پر ضروری اشیا کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا کو ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں وفاقی ادارہ شماریات گزشتہ کئی سالوں سے ہر ہفتے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ہول سیل پرائس انڈیکس کو ہول سیل مارکیٹوں میں قیمت کی تبدیلی کی پیمائش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر