جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے والے افسر کیخلاف کارروائی ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی پولیس چیف نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم ایم پی اے جام اویس کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دینے کی خبروں کو رد کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ ناظم جوکھیو کیس کا مقدمہ اہلخانہ کی خواہش کے مطابق ہی درج کیا گیا اور کیس کی تفتیش بھی میرٹ پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے جام اویس کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، وہ اس وقت تھانے کے لاک اپ میں ہیں۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جام اویس کی عدالت میں پیشی پر ہتھکڑی نہ لگانے پر متعلقہ افسر سے تفتیش کی گئی ہے اور افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متعلق پولیس چیف نے کہا کہ شہر میں وارداتیں ہورہی ہیں لیکن گزشتہ 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کا گراف نیچے آیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر