ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، جدید جنگی بحری جہاز ”طغرل“ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شامل ہوگئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیلکے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر