نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی اپرمال پر واقع جائیداد کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی،مختلف مقامات پر نیلامی کے اشتہارات بھی آویزاں کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 3نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لاہور کے علاقہ 135اپر مال پر موجود جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے اشتہارت مختلف مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ پراپرٹی کو نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کیس میں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اب جائیداد کی نیلامی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ سلیکٹڈحکومت نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام نااہل حکومت سے نجات کی دن را ت دعا ئیں کر رہے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ انکے اقتدار میں ان کیخلاف کوئی آواز نہ اٹھا ئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناکام داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر الگ تھلگ ہو رہا ہے ایک طرف بیرونی محاذ پر ناکامی ہی ناکامی اور دوسری طرف پاکستانی قوم کو مہنگائی بے روزگاری فحاشی و عریانی کی دلدل میں دھکیل کر حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف اور قومی دولت اپنی شہہ خرچیوں پر اڑا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر حکمرانوں کے کارکردگی کے بیانات بے معنی ہوچکے ہیں (ن)لیگ کے دور اقتدار کا ترقی کا سفر پاش پاش کرکے موجودہ حکمرانوں نے ملک دشمنی کی ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر