بھارت میں پاکستانی بحریہ کے دس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)ایک بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کے بعد پاکستانی بحریہ کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی کشتی پاکستانی علاقے میں داخل ہوئی اور جب تنبیہ کو بھی نظر انداز کر دیا گیا تب فائرنگ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے بحیرہ عرب میں بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کے الزام میں پاکستانی بحریہ (پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی)کے دس اہلکاروں کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں مبینہ طور پر ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔ریاست گجرات کے پور بندر میں پولیس نے پاکستانی بحریہ کے دس اہل کاروں کے خلاف یہ مقدمہ دلیپ ناٹو سولنکی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ سولنکی اس واقعے میں زخمی ہو گئے تھے، جن کا مقامی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر