فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو جلدی ائیرپورٹ پہنچنے کا طریقہ بتادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں کیویز کی فتح کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ایونٹ سے باہر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ جلد پہنچنے کا طریقہ بتایا ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھارت کیلئے ایک بڑی خبر’۔وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر بھارت نمیبیا کیخلاف کھیلے جانیوالے آخری مقابلے میں 3 اوورز میں میچ ختم کردیتا ہے تو وہ ائیرپورٹ جلدی پہنچ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کی اس ٹرولنگ کے بعد صارفین بھی بڑی تعداد میں اپنے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے پیش کررہی ہے جب کہ متعدد نے فواد چوہدری کے اس مشورے کو بھی ری ٹوئٹ کیا۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ‘بگ نیوز فار انڈیا’ بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس کے تحت شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم کو ٹرول کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت آج سپر 12 مرحلے میں اپنا آخری میچ نمیبیا کیخلاف کھیلے گا جو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر