اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی بینکنگ محتسب کے پرائیویٹ بینک کو متاثرہ شہری کو 8لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کر دی۔بینک کی جانب سے بد انتظامی اور بے ضابطگی ثابت ہوئی۔صدر مملکت کی جانب سے فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق نجی بینک انتظامیہ کی جانب سے شہری کو فراڈ کا نشانہ بنایا گیا۔فیصلے کے مطابق قانون کے تحت بد انتظامی پر بینک شہری کو رقم واپس کرنے کا پابند ہے۔شیخو پورہ کے متاثرہ شہری نے نجی بینک میں 20لاکھ کی رقم جمع کروائی تھی، متاثرہ شہری کے پاس 20لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کی رسیدیں موجود تھی۔
فراڈ سے متاثرہ شہری کو 8لاکھ روپے کی گمشدہ رقم واپس کرنے کا حکم ، صدر مملکت نے فیصلے کی توثیق کر دی



