اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری،لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر گیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 86ڈینگی کیس سامنے آگئے،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں رورل ایریا سے 41اور اربن ایریا سے 45ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4ہزار 71ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں،دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کا پھیلائو جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 561افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے، لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر چکا ، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24گھنٹے میں لاہور سے ڈینگی کے 388، راولپنڈی سے 34، گوجرانوالا ، ملتان 11،11، فیصل آباد 9، وہاڑی 8 اور قصور سے 7مریض رپورٹ ہوئے،سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 16ہزار 960ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر