نواز شریف کی لندن سے خصوصی ہدایات، چوہدری شیر علی نے فیصل آبا د کے نگر نگر گلی گلی میں احتجاجی جلسے کرنا شروع کر دیئے

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا روزانہ ٹیلی فونیک پر پاکستا ن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے رابطہ ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چوہدری شیر علی نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف فیصل آباد کے نگر نگر اور گلی گلی احتجاجی جلسے منعقد کرنا شروع کر دیئے۔ یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے جلسوں میں لیگی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش دیدنی’ تحریک انصاف حکومت کے خلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی۔آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی انتہائی سرگرم ہو چکے ہیں اور وہ مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کر رہے ہیں۔ جن میں چوہدری شیر علی کا خطاب سننے کے لئے لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔ عوامی اجتماعات کا مزاج دیکھتے ہوئے بابائے سیاست عوامی مسائل خاص طور پر مہنگائی پر کھل کر بات کرتے ہیں اس وجہ سے عوامی سطح پر ن لیگ کا موقف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی بہت جلد اپنی ٹیم اور شہر بھر کے لیگی کارکنوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف تاریخ ساز ریلی نکالیں گے۔ جس کی تیاریاں ہو رہی ہیں جہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شیر علی اور ان کی ٹیم کی طرف سے ہونے والی تقریبات کی رپورٹ مل رہی ہے۔تقریباً روزانہ ہی میاں نواز شریف کا چوہدری شیر علی سے ٹیلی فونک رابطہ ہو جاتا ہے اور دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوتا رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر