اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا اور پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کرکے ملک سے دشمنی کی گئی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کے سابق صدر آصف زرداری کی زیر قیادت حکومت میں تمام تر فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی اوراس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ ملک کی معشیت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے اور امید ہے عمران خان کی نالائقی پر امپائر کو تسلی ہو چکی ہوگی ۔ کہا کہ ملک میں غریب مہنگائی کے باعث فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جادو اور ٹونے سے ملک نہیں چلتے اور نالائق وزیر اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، شازیہ مری



