کورونا کے علاج کے لئے دوا تیار، استعمال کی منظوری دے دی گئی

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانیہ نے امریکی کمپنیوں مرک، شارپ اینڈ ڈوہم (ایم ایس کے)اور ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کی تیار کردہ دوا مولنیوپیراویر کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوا کو ایسے مریض گھر میں رہتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ استعمال کرسکیں گے جن میں بیماری کی تشخیص حال ہی میں ہوئی ہوگی۔ یہ دوا فلو کے مرض کے لیے تیار کی گئی تھی لیکن عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر اس کا کلینیکل ٹرائل کیا گیا تھا۔کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ کھائی جانے والی اس دوا کے استعمال سے اسپتال میں داخل ہونے اور یا پھر موت کے منہ میں جانے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا کے علاج کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ساجد جاوید کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کووڈ کے مریضوں کے لیے اینٹی وائرل دوا کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانیہ اس دوا کے 4 لاکھ 80 ہزار کورسز خریدے گا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر