گھی، چینی، ٹماٹر، گوشت، آٹا، آلو اور انڈے سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )ملک میں ٹماٹر، چینی، گھی، آٹا، انڈے، آلو، گوشت اور لہسن سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی ہفتہ وارمجموعی شرح 15.21 فیصد ہوگئی ہے جب کہ کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر اوسطاً 20 روپے 9 پیسے فی کلو اور چینی اوسطً 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت 10 روپے 21 پیسے بڑھی ہے جب کہ انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیف کی قیمت میں اوسطاً 5 روپے34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ آلو، مٹن، لہسن اورگڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر