الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )الیکشن کمیشن نے( ای وی ایم ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربہ پر غور شروع کردیا ہے جبکہ11 نومبر کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی اپنی تیار کردہ مشین پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربہ پر مشاورت شروع کردی ہے،آئی ٹی ونگ کو ای وی ایمز کے استعمال کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں سے بہترین مشین کے استعمال کیلئے تجاویز دی جائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن این 133 میں ای وی ایمز کے پائلٹ پراجیکٹ کا ارادہ رکھتا ہے، الیکشن کمیشن آئی ٹی ونگ نے متعدد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کی تجاویز مرتب کی ہیں، پہلے سے خریدی گئی 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی تجاویز میں شامل ہیں، پرانی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کومزید اپڈیٹ کرکے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 11 نومبر کو ای وی ایم بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی اپنی تیار کردہ مشین پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی اور آئی ٹی ونگ کی تجاویز پر این اے 133 کے چند پولنگ اسٹیشنز میں ای وی ایم کے تجربہ کرنے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگااین اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو شیڈول ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر