سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر غور

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا میں اسد مجید خان کی بطور پاکستانی سفیر مدت مکمل ہونے پر پاکستان جلد واشنگٹن میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا اور اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر کا نام زیر غور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے سفیر منتخب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس عہدے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے 27 ویں صدر سردار مسعود خان سر فہرست امیدوار ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار مسعود خان آزاد جموں و کشمیر میں صدر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں اب وہ سفیر کا عہدہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔مسعود خان کی نامزدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے دوسرے سفیر نے کہا کہ کوئی تو عہدہ سنبھالے گا لیکن ہم نہیں جانتے وہ کون ہوگا، ایسے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔اس سے قبل مسعود خان 2 بار جینیوا میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر اور نیویارک اور چین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔واشنگٹن میں سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ مسعود خان کی نامزدگی مضبوط عندیہ ہے کہ پاکستان اب مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو نمایاں کرنا چاہتا ہے۔تاہم مبصرین نے مزید کہا کہ 15 اگست کو سقوط کابل کے بعد یہ کرنا حیرت انگیز ہے، واشگٹن کی توجہ اس وقت افغانستان پر مرکوز ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر