موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے کا کیس ،ریسر سلمیٰ خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ریسر سلمیٰ خان کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ، دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریسر سلمیٰ خان کی تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ، دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔حادثہ سیکٹر ایف الیون مرکز کے قریب پیش آیا تھا۔اب اس کیس کی تازہ ترین تفصیلات یہ ہیں کہ گزشتہ رات پولیس نے ریلی سٹار کو گرفتار کرنے کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جن میں ان کا گھر بھی شامل تھا۔ تاہم ریسر نے پولیس کو اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کے عدالتی حکم نامے کی کاپی فراہم کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر