تیسری کلاس کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کرنے کا انکشاف؟ عدالت سے رجوع کر لیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز)تیسری کلاس کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواست پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر فریقین سے 10 نومبر کو جواب طلب کرلیا جسکہ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کلاس سوئم کے سال 2021-22 کے اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کر دیا گیا، اور متعلقہ حکام نے جان بوجھ کر دوسرا کلمہ تبدیل کیا ہے، یہ اقدام معصوم بچوں کے بنیادی عقائد کو خراب کرنے کے مترادف ہے جبکہ اسلام کی بنیادی اساس میں تبدیلی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تبدیلی سے بچوں کے والدین اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ درست کرنے کا حکم دے، اور عدالت کلمہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم دے،فاضل عدالت نے نے حکومت پنجاب اب اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر