عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کے حوالے سے بھی بتایا وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرےمیں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا،ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ بدھ کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیرت طیبہ کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر