مظفر آباد(نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا
آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 7 افراد جاں بحق



