چنا چاٹ لگا کر گھر چلانے پر مجبور معصوم عروج کس حال میں گزارا کر رہی ہے؟

میں صبح اٹھ کر اسکول جاتی ہوں۔ چھٹی ہوتی ہے تو واپس آکر چھولے کا ٹھیلا لگا لیتی ہوں۔ حالات ایسے ہیں کہ کام کرنا ضروری ہے لیکن میں خوش ہوں کیونکہ محنت سے مجھے خوشی ملتی ہے“یہ الفاظ ادا کرنے والی بچی کی عمر صرف11 سال ہے اور اس کا نام عروج ہے۔

عروج لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں رہتی ہیں۔ عروج کے خاندان میں ان کی امی کے علاوہ تین بہنیں اور ایک بھائی ہے جو صرف سات سال کا ہے۔ عروج کو چھوٹی عمر میں ہی کام کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ ان کے والد اور بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔عروج کی امی زارا بی بی نے انڈیپینڈینٹ اردو کو بتایا کہ “میں گھر کا دروازہ کھلا رکھتی ہوں اور اپنی بچی کو مسلسل دیکھتی ہوں تاکہ کوئی اسے تنگ نہ کرے۔ میرا کوئی بھائی نہیں اور شوہر کے بعد کوئی مالی سہارا نہیں“عروج رات کو گیارہ بجے تک چھولے اور چنے بیچتی ہیں۔ اس کام میں ان کے بہن بھائی اور امی ان کی پوری مدد کرتے ہیں۔ عروج کے والد کا انتقال ہوا تو ان کی والدہ بہت زیادہ گھبرا گئی تھیں۔ ایسے وقت میں ان کے پروسی فہیم نے ان کی مدد کی۔

 

انھوں نے چندہ جمع کرکے عروج کی امی کو ایک ریڑھی خرید کر دی اس کے علاوہ بیت المال لے جاکر اس خاندان کی کفالت کے لئے وظیفہ بھی لگوایا۔ پنجاب حکومت نے بچی کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے تین لاکھ کی امداد بھی کی ہے۔ننھی اور محنت کش عروج کا کہنا ہے کہ “میں پڑھوں گی۔ کام کروں گی اور بڑے ہوکر ڈاکٹر بنوں گی“



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر