کالعدم تحریک کے 860 کارکن رہاکر دئیے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت اور تحریک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سےگرفتارکئے گئے تحریک سے تعلق رکھنے والے 860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس پر شکر گزار ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ۖ مارچ کے پرامن شرکاء پر ریاستی تشدد معاملے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے عدالت عالیہ سے وقت مانگ لیا۔عدالت نے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر