جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی،نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد اب پورشن مکہ ٹاور کی باری،عدالت نے حکم جاری کر دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد اب پورشن مکہ ٹاور کی باری، سندھ ہائی کورٹ نے4 منزلہ پورشن مکہ ٹاور کیخلاف ایک ماہ میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 500 اسکوائر یارڈ پر 4 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی ہے۔ اوپن اسپیس کو بھی عمارت میں شامل کرلیا گیا۔ عدالت نے 4 منزلہ پورشن مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹاور کیخلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کہ اب ہر کیس میں ایسا ہی فیصلہ ہوگا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی۔ عدالت عالیہ نے جس جس نے بھی بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کرلیئے۔ عدالت نے استفسار کیا افسران زندہ ہیں یا مردہ، حاضر سروس یا ریٹائرڈ، سب کے نام بتائیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو عدالت نے ایک ہفتے میں ہر افسر کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔ دوران سماعت عدالت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی صاحب، آپ کے ادارے کی کارکردگی صفر ہے۔ فیصلے دیتے ہیں مگر کوئی عمل نہیں ہوتا۔ بے شک ایس بی سی اے محکمہ پورا خالی ہو جائے، اب کارروائی ہوگی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ڈی جی سے مکالمہ میں کہا کہ یہ بلڈنگز کیسے بن رہی ہیں؟ جب بلڈنگز بنتی ہیں تو آپ کے افسران سو رہے ہوتے ہیں؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں، ذمہ دار افسران کیخلاف کیا کارروائی کی؟ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ کے افسران کیخلاف نیب کی کارروائی تک جا سکتے ہیں۔آپ کے افسران کے اثاثے بھی چیک کروائیں گے۔ آپ نمائشی کارروائی کرکے رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں۔ بتائیں، متعلقہ ذمہ دار افسران سیٹ پر ہیں یا ہٹا دیا گیا؟ عدالت نے استفسار کیا مکہ ٹاور بلڈرز کیخلاف کیا کارروائی کی؟ ڈی جی نے بتایا کہ بلڈر کیخلاف کارروائی آج کرلیں گے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کیا سو رہے تھے؟آپ یہاں اس لیے کھڑے ہیں کہ آپ کے افسر عمل نہیں کر رہے۔ صرف غیر قانونی جگہ توڑ دی جائے۔ ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ عمارت کے پلرز ایک ساتھ ہیں، پوری ہی عمارت متاثر ہوگی۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیا کہ جو غیر قانونی ہے سب توڑیں، ایک ماہ میں رپورٹ دیں۔ عدالت نے ذمہ دار افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر