کالعدم تحریک کے سربراہ اور ان کے بھائی سمیت سینکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمات درج

وزیرآبادد(نیشنل ٹائمز)کالعدم تحریک (ٹی ایل پی) کے سربراہ اور ان کے بھائی سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ اور دیگر مظاہرین کے خلاف وزیرآباد کے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں مقدمات درج کیے گئے۔پولیس کے مطابق وزیر آباد میں درج مقدمات میں 207 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان شامل ہیں، مقدمات میں تحریک کے سربراہ، ان کے بھائی اور رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری بھی نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمات میں روڈ بلاک کرنے اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزامات ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ
گزشتہ روز حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کریگی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر