باراتیوں کو دلہن والوں نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا

سرگودھا(نیشنل ٹائمز)دولھا بدل کے آنے والے باراتیوں کو نہ صرف دلہن والوں نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا بلکہ ان کے خلاف تھانے میں کارروائی کی بھی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دلہن کے والدین کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے جو لڑکا دکھایا گیا تھا وہ دوسرا تھا لیکن بارات کے ساتھ آنے والا دولھا کوئی اور تھا۔ تھانے میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارات کے ساتھ آنے والے دولھا کی عمر بھی زیادہ تھی۔ دلہن والوں کی جانب سے علاقہ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ انہوں ںے قرض لے کر باراتیوں کو کھانا کھلایا لیکن انہی کے ساتھ دھوکہ ہو گیا اور بارات کی واپسی کے بعد انہیں دھمکیاں دینے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر