پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی نے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر آپریشنز بند کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی نے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر آپریشنز بند کرنے کا عندیہ دیدیاجبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کمپنی متعلقہ ایجنسیوں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ،اسکائی ونگ اپنی تازہ ترین مالی پوزیشن کا کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ڈائریکٹرسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کولکھے گئے خط میں بیان کیا گیا کہ لائسنس کی تجدید نہ ہوئی تو16نومبرسے کاروباروآپریشن بند کردیں گے،سی اے اےنے سکائی ونگ ایوی ایشن کے سالانہ لائسنس کی تجدیدروک دی۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایریل ورکس لائسنس حصول کے لئے2سال سے درخواست کے باوجودنہیں دیاگیا،سی اے اے کے باعث کئی ایوی ایشن کمپنیز اور ایئرلائنزبند ہوگئی ہیں۔جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ لائسنس جاری کرنے میں تاخیر نہیں ہوئی ،اسکائی ونگ کو لائسنس کے لیے درخواست دئیے ہوئے دو سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے ،اسکائی ونگ کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے اسے متعلقہ حکام کو بھیج دیا لیکن کمپنی متعلقہ ایجنسیوں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسکائی ونگ اپنی تازہ ترین مالی پوزیشن کا کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ،اسکائی ونگ کو ایک ہفتہ پہلے ایک میٹنگ میں بتایا گیا تھا کہ آپ کی کمپنی کی مالیاتی رپورٹ میں سنگین تضادات ہیں ،اسکائی ونگ کمپنی کوخود مختار آڈیٹر کی رپورٹ کی تصدیق کے ساتھ درست ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا ،اسکائی ونگ کمپنی نے اپنی مالی حیثیت کا پرانا مالیاتی ریکارڈ پیش کیا جس کی ضرورت نہیں تھی، لائسنس میں تاخیر کی ذمہ دار اسکائی ونگ کمپنی خود ہے نہ کہ سی اے اے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر