حکومت کا شہید اکبر علی کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان

پتوکی (نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں شہید اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد اور انہوں نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا چونیاں سے تعلق رکھنے والے گزشتہ روز گجرانوالہ کے قریب کالعدم تحریک لبیک کے درمیان جھڑپ میں اے ایس آئی اکبر علی شہید ہوگئے تھے افسران اور صوبائی وزیر کی آمد پر شہید اکبر علی کی سات سالہ بچی نے سوال کیا کہ آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں جس پرڈی پی او قصور اور تمام افسران آبدیدہ ہو گئے آپ کے بابا زندہ ہیں آپ کو پتہ ہے نا شہید زندہ ہوتے ہیں ڈی پی او قصور کا بچی سے مکالمہ،اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے بچی کے معصومانہ سوال نے تمام فیملی کو آبدیدہ کر دیا ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہید اکبر علی کے چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کاوش سے پنجاب حکومت نے شہید کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف دیا جانے والا شہید پیکج ایک ہفتہ کے اندر اندر ورثا کے حوالہ کر دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر موجود تھے –



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر