سعودی عرب نے اقتصادی تعاون میں کمی کرکے سہولت بحال کی، اسحاق ڈار نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اقتصادی تعاون میں کمی کرکے سہولت بحال کی ہے اور آئل کی موخر ادائیگی کی سہولت 3 ارب ڈالرز سے کم کرکے 1.2ارب ڈالرز کردی گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق، سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے اقتصادی تعاون میں کمی کے بعد اسے بحال کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ، پاکستان کا عظیم دوست اور حمایتی رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے یاددہانی کروائی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشوں سے سعودی عرب نے 6ارب ڈالرز کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا، جس میں 3ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کیے گئے تھے اور 3ارب ڈالرز تیل کی موخر ادائیگی پر پاکستان کو دی گئی سہولت کی صورت میں تھی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرملکی ذخائر مسلسل پانچویں ہفتے گررہے ہیں، جب کہ پاکستان کی کرنسی کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایشیا میں سب سے بری کارکردگی رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ دورے سے یہ ممکن ہوا ہے کہ سعودی عرب نے 2018 کی 6ارب ڈالرز کی اقتصادی معاونت جزوی بحال کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے اسٹیٹ بینک کے پاس جمع 1 ارب ڈالرز کے ساتھ مزید 2ارب ڈالرز مل کر اسے دوبارہ 3 ارب ڈالرز کردیں گے۔ جب کہ بری خبر یہ ہے کہ آئل کی موخر ادائیگی کی سہولت 3ارب ڈالرز سے کم کرکے 1.2 ارب ڈالرز کردی گئی ہے۔ اس طرح سعودی عرب کی 6 ارب ڈالرز کی معاونت 4.2ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 28مئی، 1998کو پاکستان کے جوہری تجربات کرنے کے بعد عالمی برادری نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی بھی شامل ہے۔ایسے وقت میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا اور پاکستان کو 2-3سال کے لیے بطور تحفہ 2ارب ڈالرز کا تیل بغیر قیمت کے فراہم کیا تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اور ن لیگ کے دو ادوار 1998اور 2014میں بنیادی فرق یہ ہے کہ موجودہ ٹرانزیکشنز زیادہ تر کمرشل نوعیت کی ہے، جس میں ادائیگی کی شرائط ہیں، جب کہ 1998اور 2014میں پاکستان کی عوام کے لیے بغیر شرائط تحفے کی صورت میں تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر