طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامور کا تقرر کردیا۔خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا ہے۔کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔خبرایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سیخبرپرابھی کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔خیال رہے کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد نئی عبوری حکومت بنائی ہے تاہم دنیا بھر میں تاحال سفارتکار مقرر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کسی ملک نے باقاعدہ تسلیم کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر