کالعدم جماعت کا مارچ؛راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں کا زمینی راستہ بدستور منقطع

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) کالعدم تنظیم کی ریلے کے باعث راولپنڈی سمیت کئی شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ 10 روز سے منقطع ہے۔ کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ کے شرکا اس وقت وزیر آباد میں موجود ہیں، مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے دریائے چناب کے پل پر رکاوٹیں کھڑی اور اطراف میں خندقیں کھودی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اسلام آباد کا لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ گزشتہ 10 دن سے معطل ہے۔راولپنڈی میں کیے گئے حفاظتی انتظامات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، مری روڈ مسلسل چار روز سے بند ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز مکمل بند ہیں، ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، میٹرو بس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہیں، مری روڈ کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔مظاہرین سے نمٹنے کی تیاری میں انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستے بھی سیل کررکھے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، غلہ منڈی، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی معطل ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر