فیس بک کا پرائیویسی کیلئے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیس بک نے صارفین کی پرائیوسی کے لیے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کی تبدیلیوں کا مقصد مسائل کا باعث بننے والے صارفین اور برادریوں کی لوگوں تک رسائی محدود کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق ایسے گروپ ممبرز جو فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں پوسٹس یا کمنٹس کرنے سے روکا جائے گا۔گروپس میں وارننگ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا اور جب بھی کوئی صارف ان گروپس کا حصہ بننا چاہے گا تو انہیں آگاہ کیا جائے گا کہ یہ گروپ اصولوں کی خلاف ورزیاں کرتا ہے تاکہ وہ صارف ان میں شمولیت سے گریز کرے۔اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست الینوائے میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ شکاگو کے اٹارنی نے سال 2015 میں فیس بک پر مقدمہ چلایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فیس بک نے سال 2008 کے الینوائے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر