محکمہ داخلہ پنجاب نے 8اضلاع میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قواعد ضوابط طے کر دئیے

لاہور(نیشنل ٹائمز) محکمہ داخلہ پنجاب نے 8اضلاع میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قواعد ضوابط طے کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق تعینات کی جانے والی رینجرز کے ذمہ داران کے پاس بوقت ضرورت کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔مقامی کمانڈر پولیس فورس یا رینجرز پر حملہ ہونے کی صورت میں اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے سکے گا۔نئی صورتحال میں رینجرز اور پولیس کے ذمہ داران کے پاس انسداد دہشتگردی کے تحت کام کرنے کے اختیارات بھی ہوں گے۔رینجرز کا کردار معاون فورس کے طور پر ہو گا،بوقت ضرورت فرنٹ فورس کے طور پر بھی کام کرے گی۔صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ پنجاب کو صوبہ میں رینجرز تعینات کرنے کی تحریری درخواست دی تھی۔صوبائی حکومت کی درخواست کی روشنی میں رینجرز کو تعینات کیا گیا۔پنجاب میں رینجرز کو اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997 کے سیکشن 4/2 کے تحت اور آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 147 کے تحت تعینات کیا گیا۔ پنجاب میں تعینات کی جانے والی رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی اختیارات سونپے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر