ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سی این جی اسٹیشن پردھماکا،4 افراد ہلاک متعدد ذخمی

کراچی(نیشنل ٹائمز)عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ۔ دھماکے سے4 افراد ہلاک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیوں ذرائع کے مطابق متاثرہ تمام افراد کواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، ابتدائی طور پر دھماکا تخریب کاری نہیں لگتا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں، لگتا ہے دھماکا گیس بھرجانے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں ۔زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔ریسکیوں حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک خاتون بھی شدید ذخمی ہے۔ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر