سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت عظمی نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت رضا ربانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔ سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکملکرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت عظمی نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر