دانتوں کی حفاظت کےلیے ’نینوزائم‘ تھراپی

انڈیانا(نیشنل ٹائمز)امریکی سائنسدانوں نے دانتوں کی حفاظت کےلیے ’نینوزائم تھراپی‘ کے نام سے ایک نئے طریقے کو روایتی تدابیر کے مقابلے میں دگنا بہتر اور مؤثر قرار دیا ہے۔دانتوں کے تحفظ اور انہیں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کےلیے ’نینوزائم تھراپی‘ حالیہ چند برسوں کے دوران سامنے آئی ہے جس میں آئرن آکسائیڈ کے نینو ذرّات اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ والے محلول کو کسی ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جسم میں فولاد (آئرن) کی کمی دور کرنے کےلیے آئرن آکسائیڈ نینو ذرّات والے محلول کا استعمال پہلے ہی ادویہ کے امریکی ادارے ’ایف ڈی اے‘ کا منظور شدہ ہے جبکہ ماؤتھ واش میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بھی برسوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور انڈیانا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 2018 میں ان دونوں مادّوں کے ملاپ سے دانتوں کی حفاظت میں ابتدائی امید افزا دریافتیں کی تھیں جن پر انہوں نے پچھلے تین سال کے دوران مزید کام کیا۔اب تک یہ تو نہیں معلوم کہ آئرن آکسائیڈ کے نینو ذرّات اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کس طرح عمل کرتے ہوئے دانتوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں لیکن مشاہدات اور تجربات سے اب ان کی مشترکہ افادیت ثابت ہوچکی ہے۔تازہ تجربات میں پہلے مرحلے پر بالکل اصل جیسی بتیسیوں پر ’نینوزائم تھراپی‘ کی گئی جس کے بعد، دوسرے مرحلے میں یہی عمل رضاکاروں پر دہرایا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ دو مرتبہ ’نینوزائم تھراپی‘ کا عمل (ماؤتھ واش کی طرح) کیا تھا، ان کے دانتوں پر انیمل کی حفاظتی پرت برقرار رہی جبکہ ان کے دانت بھی مضبوط رہے۔ریسرچ جرنل ’نینو لیٹرز‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، نینوزائم تھراپی سے نہ صرف دانتوں پر جم کر نقصان پہنچانے والے ’پلاک‘ کی بالائی پرت کا خاتمہ ہوا بلکہ دانتوں کو گلانے، سڑانے اور کھوکھلا کرنے والے جرثومے بھی ہلاک ہوگئے۔نینوزائم تھراپی کی کچھ مزید آزمائشیں ابھی باقی ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد اسے دانتوں کی حفاظت کےلیے ایک نئے طریقے کے طور پر پیش کردیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر