ٹی ایل پی مارچ سے نمٹنے کے لیے دوسرے روز بھی اہم شاہرائیں بند، ریلوے نظام درہم برہم

لاہور/ راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) ٹی ایل پی مارچ سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی مری روڈ دوسرے روز بھی سیل ہے، ملحقہ شاہراہیں رابطہ بازار کنٹینرز لگا کر سیل کیے گے، میٹروبس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، جس سے معمولات زبدگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے روکنے کے لیے راولپنڈی میں کیے گئے پیشگی انتظامات نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، مری روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جب کہ اسی روڈ پر قائم تعلیمی ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں، ملحقہ علاقوں کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں، میٹرو بس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہیں، سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستے بھی سیل ہیں جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے بھی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے کے پیش نظر متعدد ٹرینیں منسوخ کردی ہیں،لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین آپریشن درہم برہم ہوگیا ہے، لاہور سے راولپنڈی کے درمیان جانے والی تمام ریل کار ٹرینوں اور گرین لائن ٹرین کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے،لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کرکے اسے لاہور سے براستہ گجرات کی بجائے لاہور سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلایا گیا اور اسی روٹ سے ہی اس ٹرین کو واپس لایا گیا ہے، لاہور سے راولپنڈی جانے والی 3 ٹرینوں عوام ایکسپریس ٹرین الصبح چلنے والی سبک خرم ریل کار اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو کئی گھنٹوں کی تاخیر سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوئی، لاہور،راولپنڈی اور پشاور سیکشن پر ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے کو ایک روز میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور کمانڈوز کو اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کرکے ٹرینوں کے اندر بھی کمانڈوز کو گشت کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ٹرین ڈرائیوروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ریلوے پولیس وقار عباسی نے لاہور،راولپنڈی،پشاور،جہلم،لالہ موسی،گجرات اوروزیر آباد ریلوے سٹیشنوں اور پلیٹ فارموں پر کمانڈوز کو گشت اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر