حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں: ترجمان کالعدم ٹی ایل پی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے رکھا جائے، ہم حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان کالعدم ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، باقی مطالبات حکومتی تصادم کے باعث سامنے رکھے گئے۔ترجمان کالعدم تنظیم نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے رکھا جائے۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے ہم پُرامن رہے ہیں لیکن حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا، احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، وزراء بدمعاشی سے گریز کریں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں ون مین شو چل رہا ہے، پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ، سول نافرمانی کی تحریک، بجلی کے بل جلانے کی ترکیب اور ملک جام کرنے کے حربے سب ارباب اختیار نے کیے۔کالعدم ٹی ایل پی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے فنڈنگ کی بات کرنے والے منہ سنبھال کر بات کریں، اسرائیل سے فنڈنگ کا کیس موجوہ حکمرانوں پر ہے جس کا فیصلہ نہیں ہونے دیا جا رہا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا تو حکمران گرفتار اور ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر