جج بھی پریشان ہیں ہم فیصلہ کیا کریں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے لندن میں میاں نوازشریف سے کسی کی کوئی ملاقات ہوئی ہے نہ ہی مسلم لیگ ن خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی جو بھی ہو گا عوام کے سامنے ہو گا نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے آرڈیننس کا مقاصد صرف موجودہ چئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا تھا ایسا قانون بنایا کہ جج بھی پریشان ہیں ہم فیصلہ کیا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو قانون میں لکھا گیا اس کے مطابق اب یہ کیس باقی رہتے نہیں ہیں فیصلہ کیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت ریلیف نہیں مانگیں گے یہ جج صاحب پر ہے وہ آرڈیننس کیمطابق خود کیا فیصلہ کرتے ہیں وزیراعظم کے بیان نہ سنا ہوں نہ دیکھتا ہوں دوستانہ تعلقات کی خواہش کا جواب کبھی مثبت نہیں ملا اس سوال کے جواب میں کہ میاں صاحب کی لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، آپ ان سے واقف ہیں؟میں انھوں نے کہا کہ کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی جو ہو گا عوام کے سامنے ہو گامسلم لیگ ن نہ کسی ڈیل کا حصہ تھی نہ ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ جلد انتخابات کیلئے کوئی فیصلہ کن تحریک چلانے جا رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف عوام کی تکلیف کی بات کرتی ہے اس وقت تمام مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں ہم آئینی راستے پر چل کر آواز بلند کرتے رہیں گے بلوچستان میں 2018 میں تبدیلی آئی اب تبدیلی میں تبدیلی آگئی ملک آج آئی ایم ایف چلا رہا ہے نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر