میں خودوزارت چھوڑنا چاہتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں خود بھی جانا چاہتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا۔ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کسی اور جماعت سے ہے لیکن عمران خان نے کہا کہ وزیر قانون کے لیے آپ کپتان کی چوائس ہو۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے دعویٰ کیا کہ وزارت قانون میں میرٹ کی بالادستی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے زبردست سول ریفارمز کیے ہیں، نئے قوانین بنائے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ قوانین کی عمل داری ججز اور وکلا کرتے ہیں، میں نے سسٹم بنا دیا ہے، اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ 2018 میں جب آیا تو میں نے انصاف لائرز فورم سے متعلق نہیں سنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کے نام نہیں بتاؤں گا، سب کے کرتوت سب کو پتہ ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر