متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈرائیور کی لاٹری لگ گئی، راتوں رات ارب پتی بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستانی ڈرائیور نے دبئی میں 50 ملین درہم کی لاٹری جیت لی۔خلیج ٹائمزکے مطابق ایک 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور نے ہفتہ وار مہازو ڈرا میں 50 ملین درہم جیتے ۔ یہ لاٹری ہفتے کی شب منعقد کی گئی، ہفتہ کی رات ہونے والی 48 ویں ہفتہ وار براہ راست قرعہ اندازی میں پہلی مرتبہ ، 50،000،000 درہم کا ایک بڑا انعام جیتا گیا ہے۔6،000 درہم کمانے والا پاکستانی ڈرائیور جنید رانا ایک چار سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹے کے والد ہیں۔ جبکہ ان اس کی اہلیہ پاکستان میں مقیم ہیں اوروہ اس وقت حاملہ ہیں۔ پاکستانی ڈرائیو رنے کہا کہ میں نے صرف آنکھیں بند کیں اور ایک نمبر کا انتخاب کیا۔ جنید نے مزید بتایا کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھا تھا جب اس نے مجھے بتایا کہ کسی نے 50 ملین درہم کی لاٹری جیتی ہے جس پر میں نے اس سے کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے، لا ئومیں اپنا نمبر بھی دیکھتا ہوں۔ میں نے پہلے تین نمبر دیکھے اور میں بے حد خوش ہوا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق جنید متحدہ عرب امارات میں ہی قیام پذیر ہے جہاں ان کے والد کا درزی کا کام ہے۔ کچھ سال قبل ان کے والد طبیعت خرابی پر علاج کی غرض سے پاکستان گئے، جنید بھی اپنے والد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بیمار والد کی پانچ سال تک خدمت کی اور ان کا خیال رکھا۔ لاٹری جیتنے کے بعد جنید اپنی اہلیہ اور بچوں کو متحدہ عرب امارات بلانے کے خواہشمند ہیں۔جنیدنے کہا کہ میں نے کبھی بیش قیمت چیزوں کی خواہش نہیں کی۔میں ایک سادہ انسان ہوں اور میں یہ لاٹری جیتنے پر خوش ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر