ٹی بی ہسپتال کے مسیحائوں نے مریضوں کے نام پر زکواۃ فنڈ پر ہاتھ صاف کردیے

خیرپور(نیشنل ٹائمز)خیرپور ٹی بی ہسپتال کے مسیحائوں نے مریضوں کے نام پر زکواۃ فنڈ پر ہاتھ صاف کردیئے۔عارضی بنیادوں پر تعنیات62 سے زائدملازمین کچھ دو کچھ لو کی بنیاد پر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے اور سیکیورٹی گارڈ والوں سے بھی کمیشن کے نام پر 3 افراد کی تنخواہیں بھی ہڑپ کرنے کا انکشاف ہواہے۔ محکمہ زکواۃ و عشر ذرائع کے مطابق ٹی بی ہسپتال میں داخل مریضوں کو زکواۃ فنڈز سے ادویات ڈاکٹر کے توسط سے دی جارہی ہیں تاہم کہیں پر کوئی گھپلا ہواتو اس کا ذمہ دار مزکورہ ہسپتال کا ڈاکٹر ہوتا ہے ٹی بی ہسپتال کوبھی ٹی بی کے مریضوں کے لیے زکواۃ فنڈ فراہم کیا جارہا ہے ادہر ٹی بی ہسپتال کے وارڈ میں داخل مریضوں نے انکشاف کیاکہ زکواۃ استحقاق فارم پر دستخط لیے جاتے ہیں تاہم ادویات جو ٹی بی کے خاتمہ کے لیے عالمی ادارہ صحت اور سندھ حکومت کی جانب سے جو ملتی ہے وہ ہی دے رہے ہیں باہر پرائیویٹ میڈیکل اسٹور سے کوئی ادویات لے کر نہیں دیتے زکواۃ فنڈ سے اسی طرح ٹی بی ہسپتال کے ایم ایس نے 60 سے زائد ڈیلی ویجز اور عارضی کنٹریکٹ پر رکھے ملازمین میں سے صرف 5 فیصد عمل ڈیوٹی کررہا ہے دیگر عملہ گھر بیٹھے کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر تنخواہ سیاسی بنیادوں پر حاصل کررہا ہے جب کہ ہسپتال کے سیکیورٹی عملے میں سے بھی 3 سیکویرٹی والوں کے نام پر ان کی تنخواہیں بھی وصول کررہا ہے کا انکشاف سامنے آیا ہے ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے منظور نظر ہونے کی وجہ سے حکومت اور محکمہ انسداد رشوت ستانی والے بھی خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں ،سول سوسائٹی نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا چیف جسٹس پاکستان سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے۔



  تازہ ترین   
میں ہی حملہ آور کا ہدف تھا، فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں: ٹرمپ
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر