سرحد کی طویل بندش، پاک افغان تجارت سے منسلک چمن کے 50 ہزار تاجر بے روزگار ہوگئے

چمن(نیشنل ٹائمز)چمن افغان سرحد کی طویل بندش کے نتیجے میں پاک افغان تجارت سے منسلک چمن کے 50 ہزار تاجر بے روزگار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن افغان سرحد کی 18 یوم بندش کے نتیجے میں چمن کے مقامی تاجروں کو یومیہ 10 کروڑ روپے کا کاروبار اور ڈیٹنشن کی مد میں نقصان پہنچ رہاہے۔چمن چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جمال الدین اچکزئی نے بتایا کہ چمن سرحد کی 18 روزہ بندش کے نتیجے میں سرحد پار 1450خالی اور تازہ پھلوں خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیاء سے لدے پاکستانی ٹرکوں کی آمد رک گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ افغانستان کے لیے پاکستان سے مال سے لدے ٹرکس سرحد کے قریب رکے ہوئے ہیں ، ان گاڑیوں کا عملہ بے یار و مدگار پڑا ہوا ہے جن کے پاس کھانے اور دیگر ضروریات کے لیے رقم بھی ختم ہوگئی ہے، درآمد و برآمدی سرگرمیوں کی معطلی سے ٹریڈ کے روزگار سے منسلک لاکھوں افراد بھی بے روزگار ہوگئے ہیں اور چمن کی مصروف ترین شاہراہ ویران ہوگئی۔چمن چیمبر کے ایک اور سابق صدر حاجی جلات خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چمن پر پاک افغان سرحد کو فوری کھولنے کا اعلان کرے تاکہ امن و امان کی ممکنہ طور پر خراب ہونے والے حالات رونما نہ ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ چمن میں 1000 ایکڑ اراضی سال 2020ء میں اسپیشل اکنامک زون کے لیے مختص کی گئی تھی ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں معاشی لانے کے لیے مجوزہ اکنامک زون کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کریں اور ساتھ چمن چیمبر کی مشاورت سے بارڈر مارکیٹ قائم کرنے کی حکمت عملی وضع کریں۔چمن چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ہاشم نائب صدر نذر جان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے باسی گیس بجلی کے علاوہ تعلیم و صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیئے کہ وہ چمن کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں کیونکہ چمن افغانستان اور وسط ایشیاء کے ممالک کے لیے گیٹ وے ہے، پاک افغان بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے 1400 کینٹینرز پر ڈیٹنشن ودیگر سرچارجز کی مد میں یومیہ 100سے 150ڈالر ادا کرنا پڑرہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان تعلقات میں سیاست اور تجارت کو الگ رکھا جائے۔چمن چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد ہاشم نے کہا ہے کہ چمن ایک اہم تجارتی علاقہ ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چمن کے لوگوں کے روزگار کا واحد ذریعہ سرحد پر تجارتی نقل وحمل ہے، چمن شہر پر وفاق اگر خصوصی توجہ مرکوز کرے تو اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے آنے کے بعد خطے کی صورتحال تبدیل ہوئی ہے جس سے تجارت کے وسعت کے تناظر میں پاکستان کو موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بھرپور استفادے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر