اکشے کمار اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

اسلام آباد، دبئی (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعائوں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو ، ایشیا کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو وہ میچ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بن جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بغیر وکٹ گنوائے مقررہ ہدف پورا کر کے آئی سی سی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ بدل ڈالی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف اس اہم میچ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، قومی کھلاڑیوں نے جانفشانی اور محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس زبردست رہی، وکٹ کیپر محمد رضوان کو سو کیچ مکمل کرنے اور شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دینے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم مزید فتوحات حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی،کرکٹ واحد کھیل ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگائورکھتے ہیں،دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی بھی گرائونڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر