این اے 133 ضمنی الیکشن: شائستہ پرویز ملک ن لیگ کی امیدوار

لاہور (نیشنل ٹائمز) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نے شائستہ پرویز ملک کو ٹکٹ کیلئے نامزد کر دیا۔یاد رہے کہ چن روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور سینئر رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے 133 کا ٹکٹ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جمشید اقبال کو دیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 133 لاہورسے پارٹی انتخابی ٹکٹ مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے دیدی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو انتخابی ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تائید و توثیق کر دی۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک کو ن لیگ کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ان کے خاندان کی مسلم لیگ کے لیے بے بہا قربانیاں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر